صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین جاری ہے جہاں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا سیچوان کے پارٹی سیکریٹری کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
عشائیے میں خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی۔
صدر آصف زرداری نے پاکستان چین دوستی اور تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔
چین نے 2008 میں سیچوان زلزلے کے دوران پاکستان کی مدد پر اظہار تشکر کیا۔