• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں امن و سکون نام کی کوئی چیز نہیں، زندگی کوخطرات لاحق ہیں: مولانا فضل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو 

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے گلہ تھا لیکن موجودہ حکومت بھی پالیسی میں تبدیلی نہیں لا سکی۔

پشاور میں مجلسِ عمومی خیبر پختون خوا کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و سکون نام کی کوئی چیز نہیں، زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ بین الاقوامی مفادات کو فروغ اور پاکستان کے معاشی راستے کو روکا جا رہا ہے، صوبے میں حکومت نام کو نہیں، بیڈ گورننس نہیں بلکہ مس گورننس ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ کرپشن کا بازار نہیں بلکہ مارکیٹ گرم ہے، اس حکومت کی سرپرستی کرنے والے صوبے کو تباہ کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔

قومی خبریں سے مزید