کراچی ڈیفنس خیابان عرفات میں ملزمان پولیس اہلکار کو اغوا کرکے فائرنگ کرتے ہوئے کار میں فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق مشکوک گاڑی کو دیکھ کر پولیس گاڑی کے قریب رکی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
گشت پر مامور 2 ساتھی اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کردیا گیا، مغوی اہلکار کی بازیابی کیلئےکوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب ڈیفنس خیابان بخاری میں گزشتہ روز پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 11 خول ملے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق پیدل چلتے شخص نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو پولیس موبائل پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے واقعے میں ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔