• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی بیوٹی انفلوئنسر کی کاجول ٹرانسفارمیشن وائرل، مداح دنگ رہ گئے

تصاویر:سوشل میڈیا
تصاویر:سوشل میڈیا

ایرانی میک اپ آرٹسٹ اور کانٹینٹ کری ایٹر نسیم ایرانی نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو بالی ووڈ کی مقبول اداکارہ کاجول میں  تبدیل کردیا۔

 نسیم ایرانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فلم کبھی خوشی کبھی غم کے مشہور گیت پر میک اپ ٹرانسفارمیشن کرتی نظر آئیں، ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے پوچھا کہ آج کاجول بننے کی کوشش کی ہے، کیا کامیاب ہوئی یا مزید پریکٹس کی ضرورت ہے؟

ویڈیو میں پہلے نسیم کا نیچرل لک دکھایا گیا، پھر بتدریج میک اپ کے مراحل پیش کیے گئے جس میں فاؤنڈیشن، کنٹورنگ اور آئی میک اپ شامل تھے، تاکہ چہرے کے خدوخال کو کاجول جیسا بنایا جا سکے، خاص طور پر ان کی آنکھوں اور بولڈ آئی بروز نے سب کو حیران کردیا۔

 نسیم ایرانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے اور انٹرنیٹ صارفین ان کے ہنر پر دنگ رہ گئے، حتیٰ کہ کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ انہوں نے اے آئی سے بھی بہتر کام کیا ہے۔

صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا، ’جب آپ کاجول سے بھی زیادہ کاجول لگیں تو سمجھ لیں کمال کردیا، کیا یہ اے آئی ہے؟ کیونکہ یہ حیران کردینے کی حد تک جینوئن ہے، یہ تو بالکل کلون لگ رہی ہیں‘، ایک اور صارف نے لکھا، ’یہ تو سیم ٹو سیم ہے۔‘

یہ ویڈیو اب تک 22.4 ملین ویوز، 1.1 ملین لائکس اور ہزاروں کمنٹس حاصل کرچکی ہے، نسیم ایرانی کے انسٹاگرام پر ایک ملین سے زائد فالوورز ہیں اور وہ اکثر ایسی ٹرانسفارمیشن ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید