• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورنٹو میں پہلی بار پاکستان کینیڈا اسپورٹس ٹریڈ شو کا انعقاد

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

پاکستانی کھیلوں کے سامان کی پذیرائی اور تشہیر کے لیے ٹورنٹو میں پہلی بار پاکستان کینیڈا اسپورٹس ٹریڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی کمپنیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ 

کینیڈا میں تعینات ہائی کمشنر آف پاکستان محمد سلیم نے خصوصی شرکت کی جبکہ قونصل جنرل آف پاکستان خلیل باجوہ اور ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر ڈاکٹر التمش باجوہ نے کینیڈین اسپورٹنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے انتظامات کئے۔

ٹریڈ شو میں مختلف سیشن بھی منعقد کئے گئے جن کی نظامت کے فرائض ٹریڈ ڈویلپمنٹ آفیسر زوہیب واحد نے ادا کیے۔ 

نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال ہو رہا ہے۔ اس لیے ہم پاکستانی مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں اور پاکستانی کمپنیوں کو کینیڈین مارکیٹ میں متعارف کروا رہے ہیں۔ 

قونصل جنرل خلیل باجوہ نے کہا کہ شمالی امریکا میں پاکستانی مصنوعات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور ہم اس کی مارکیٹ بڑھا رہے ہیں۔ 

ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر ڈاکٹر التمش باجوہ نے بتایا کہ کینیڈا کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کا اسپورٹس شو منعقد ہو رہا ہے اور اس میں پاکستان کے 8 بڑے ایکسپورٹرز حصہ لے رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹریڈ شو کے بعد اسپورٹس گالا بھی ہو گا جس میں نمائشی میچ بھی کھیلے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید