بلوچستان کے ضلع تربیت کے علاقے دشت میں نجی سیکیورٹی کی کیش وین لوٹ لی گئی۔
لیویز حکام کے مطابق ڈاکو کیش وین سے کروڑوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق نجی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی 2 بینکوں کا کیش لے کر تربیت سے گوادر جارہی تھی۔
لالہ موسٰی اسٹیشن پر اسلام آباد ایکسپریس کی بوگی کا ایک ایکسل ٹوٹ گیا۔
علیمہ خان نے کہا ہے پارٹی کا جو لیڈر مذاکرات کی بات کرتا ہے وہ بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کے ساتھ نہیں نہ وہ بانی پی ٹی آئی کا ساتھی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جدوجہد الگ طرح کی ہو گی تو پھر ہماری تیاری بھی الگ طرح کی ہو گی۔
خیبر پختون خوا حکومت کے مشیرِ اطلاعات شفیع جان نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہے، ہم اسٹریٹ موومنٹ کی طرف جا رہے ہیں۔
ایک ماہ سے دفن لاش اور آلہ قتل پولیس نے قبضے میں لیکر واقعہ پر مزید تفتیش شروع کردی۔
حکومتِ سندھ نے ہفتہ 27 دسمبر 2025ء کو سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہری ارمان اللّٰہ کا انتقال ایران ترکی بارڈر کے قریب کھوئی کے مقام پر ہوا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پراسسنگ زون میں فیکٹری میں آگ لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ نے فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پایا۔
لاہور کے مختلف تھانوں میں سال 2025ء میں خواتین سے زیادتی کے 591 مقدمات درج کیے گئے۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری کے سلسلے میں 75 فیصد شیئرز کی بولی آج ہو گی۔
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے لیے سندھ کی جامع ترقیاتی پالیسی کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت قونصلر سروسز سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں قونصلر خدمات کا جائزہ لیا گیا۔
کراچی میں 25 مرکزی شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔
کراچی میں 2025ء کے آخری 6 ماہ میں ٹریفک حادثات سے اموات میں کمی آئی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا 26 ویں ترمیم اتفاق رائے سے منطور ہوئی ہے متنازع بنانا درست نہیں،27ویں ترمیم یک طرفہ ہوئی، جبر سے دو تہائی اکثریت بنائی گئی۔
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ کراچی عالمی کتب میلہ علم و آگاہی کے چاہنے والوں کی پیاس بجھاتا ہوا کامیابی کے ساتھ اختتام پریر ہو گیا۔