عادت سے مجبور بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا بول کفارہ ایک بار پھر چرا لیا۔
سات سال قبل نجی ٹی وی کے ڈرام پارلر والی لڑکی کے لیے بطور او ایس ٹی ریکارڈ کی گئی اس قوالی نے ریلیز ہوتے ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کے دلوں کو بھا گیا۔
بھارت کی جانب سے پاکستانی گانوں کی چوری کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی گلوکار جُبِن نوٹیال نے بغیر کریڈٹ دیے یہ گانا دوبارہ گایا تھا، جو بھارت میں کافی پذیرائی حاصل کر گیا تھا، اب معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اسی گانے کو فلم ایک دیوانے کی دیوانیت کے لیے گایا ہے۔
اس فلم میں مرکزی کردار بھارتی اداکار ہریش وردھن رہانے اور اداکارہ سونم باجوہ نے ادا کیے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ ہریش وردھن ماضی میں پاکستان اور اداکارہ ماورہ حسین کے خلاف بیانات دے چکے ہیں، لیکن آج وہ انہی پاکستانی گانوں پر کام کر رہے ہیں جنہیں بھارت بار بار چرا رہا ہے۔
سونم باجوا پر فلمائے گئے اس نئے ورژن کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی عوام نے سخت ردعمل دیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان کو برا بھلا کہو گے لیکن گانے ہمارے ہی چراؤ گے، دوسرے نے طنزیہ کہا، ’سونم باجوا یہ گانا IAF سے PAF کے نام کر رہی ہیں‘، جبکہ کئی صارفین نے ہمیشہ کی طرح بالی ووڈ کو کاپی ووڈ قرار دیا۔