• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آبادمیں سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ ایک اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ 

گوجرانوالہ میں 29 جون کو زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والی ایک اور بچی اسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔

زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

ایمن آباد میں گھر میں سالگرہ تقریب کے لیے کیک اور کھانا باہر سے منگوایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید