• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ جارح کے مقابل ایک ہی صف میں کھڑے رہیں گے: سعودی وزیر دفاع

فوٹو بشکریہ ایکس اکاؤنٹ
فوٹو بشکریہ ایکس اکاؤنٹ

سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ اور ہر حال میں جارح کے مقابل ایک ہی صف میں کھڑے رہیں گے۔

سعودی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط دوستانہ روابط سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر وزیرِ اعظم شباز شریف اور سعودی ولی عہد، شاہ بن سلمان کی دو تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان کا اس پوسٹ کے پر لکھنا ہے کہ سعودیہ اور پاکستان ہمیشہ اور ہر حال میں ایک ہی صف میں کھڑے رہیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایٹمی طاقت پاکستان کے درمیان ریاض میں جامع دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ریاض میں گزشتہ روز ہونے والے تاریخی معاہدے کے تحت کسی بھی ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

اس معاہدے کے بعد پاکستانی فوجی طاقت اور سعودی مالی وزن سے خلیج کی سلامتی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے جس کا مرکز سعودی عرب و پاکستان کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید