• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ بے حد خوبصورت ہیں، صدر ٹرمپ کی شہزادی کیٹ کی تعریف

تصویر:بین الاقوامی میڈیا
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے حالیہ دورے کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں بےحد خوبصورت قرار دے دیا۔

صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلینیا ٹرمپ 17 ستمبر کو ونڈسر کیسل پہنچے جہاں ان کا استقبال پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ نے کیا، اس موقع پر جب شہزادی کیٹ نے ٹرمپ سے مصافحہ کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ بہت خوبصورت ہیں، بے حد خوبصورت ہیں۔

43 سالہ شہزادی کیٹ اس موقع پر مرون رنگ کے لباس، ہم رنگ ٹوپی اور پرس کے ساتھ نہایت شائستگی سے مسکراتی نظر آئیں، ان کے ہمراہ پرنس ولیم سیاہ سوٹ میں موجود تھے۔

بعد ازاں ٹرمپ اور میلینیا کو بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا نے باضابطہ طور پر خوش آمدید کہا، اس دوران توپوں کی سلامی ونڈسر کیسل کے مشرقی لان اور لندن ٹاور سے دی گئی۔

 امریکی صدر اور ان کی اہلیہ نے بادشاہ اور ملکہ کے ہمراہ بگھی میں ونڈسر کیسل کا سفر کیا۔

صدر ٹرمپ اور خاتونِ اول میلینیا ٹرمپ کا یہ دو روزہ دورہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید