• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عدالت نے فلسطینی حامی رہنما محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ سنا دیا

طلبہ رہنما محمود خلیل —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
طلبہ رہنما محمود خلیل —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی عدالت نے فلسطین حامی مظاہروں کے رہنما محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور امریکا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنے والے نمایاں طلبہ رہنما محمود خلیل کو ایک امریکی عدالت نے امریکا سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ محمود خلیل نے گرین کارڈ درخواست میں معلومات چھپائیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ محمود خلیل کو الجزائر یا متبادل طور پر شام بھیجا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید