ونڈسر کیسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے استقبال کے دوران شہزادی کیٹ مڈلٹن ایک اہم شاہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتی نظر آئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کے سامنے کیٹ مڈلٹن نے بادشاہ اور ملکہ کو جُھک کر ملنے کے شاہی پروٹوکول کو نظر انداز کردیا۔
جب امریکی صدر اور خاتون اول کا ہیلی کاپٹر ونڈسر کیسل پہنچا تو شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ نے ان کا استقبال کیا اور پھر وہ اُنہیں اپنے ساتھ لے کر شاہ چارلس اور ملکہ کیملا سے ملنے کے لیے گئے۔
شاہ چارلس کے برطانوی تخت سنبھالنے کے بعد سے اکثر شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ہی عالمی رہنماؤں اور غیر ملکی مہمانوں کا استقبال کرتے ہیں اور ایسے موقعوں پر شہزادی کیٹ ہمیشہ شاہی پروٹوکول کے مطابق شاہ چارلس سے ملتے نظر آتی ہیں۔
تاہم، ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ پر ایسا منظر دیکھنے کو نہیں ملا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مہمانوں کی آمد سے پہلے ہی شاہ چارلس اور ملکہ کیملا کے ساتھ موجود تھے۔
واضح رہے کہ برطانوی شاہی خاندان کے لوگ روایتی طور پر جب بھی بادشاہ سے ملتے ہیں تو اُنہیں سلام کرتے وقت سر اور گھٹنوں کو تھوڑا سا جھکاتے ہیں۔