• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: گٹر میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گٹر میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ستیانہ روڈ پر 3 مزدور ایک فارم ہاوس کا سیوریج کا کنکشن لگا رہے تھے کہ زہریلی گیس سے دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے سیوریج کی سلیب توڑ کر ان کی لاشیں باہر نکالیں، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔ 

واسا حکام کے مطابق سڑک کے نیچے کھدائی کر کے سیوریج لائن کی سلیب توڑ کرغیر قانونی کنکشن بنانے کی کوشش کی گئی جس کے لیے پرائیوٹ طور پر مزدوروں سے کام لیا جارہا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید