• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائیویٹ حج اسکیم، آج سے عازمین درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پرائیوٹ حج کے تحت عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔

اعلامیے کے مطابق پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت آج سے عازمین درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت 37903 عازمین حج درخواستیں جمع کراسکیں گے۔

گزشتہ سال رہ جانے والے22097 عازمین نے بھی پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کرا رکھی ہے۔

وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے رہ جانے والوں عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60 ہزار مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے22097 عازمین اور 37903 نئے درخواستگزار حج پر جاسکیں گے۔

قومی خبریں سے مزید