سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی، وہ شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کی قیادت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، وفد کی سربراہی محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے کی۔
اعلامیے کے مطابق وفد نے عالمی صمود فلوٹیلا کا حصہ بننے پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو مبارکباد دی۔
اپوزیشن نے مشتاق احمد کو تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد نے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی، وہ اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔