• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتانی کے مضبوط امیدوار نے اگلے ورلڈ کپ تک کی مکمل ضمانت مانگ لی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میں کپتانی کے مضبوط امیدوار نے ورلڈ کپ 2027ء کی مکمل ضمانت مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ 2027ء کو مدِنظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ون ڈے ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کا معاملہ اٹھایا ہے، اس بارے میں تھنک ٹینک ابتدائی مشاورت کر چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک امیدوار سے چند روز سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے، مضبوط امیدوار نے ورلڈ کپ 2027ء تک کی مکمل ضمانت مانگی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی قیادت کے مضبوط امیدوار نے معاملات میں فری ہینڈ کی بھی خواہش ظاہر کی ہے، اس معاملے میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی فرنٹ رنر ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد رضوان کو قومی ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کی صورت میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور سلمان علی آغا امیدواروں میں شامل ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید