• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مصری وزیرِخارجہ نے اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک بات میں پاک سعودی دفاعی معاہدے پر مبارکباد پیش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور پاکستانی نائب وزیرِاعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر بدر عبدالعاطی نے پاکستان اور سعودی عرب کو دفاعی معاہدے پر مبارکباد دی۔

پاکستان اور مصر کے رہنماؤں نے امن و استحکام اور اقتصادی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسحاق ڈار اور بدر عبد العاطی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ملاقاتوں پر اتفاق بھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مابین اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ شراکت داری کو اعتماد کے فروغ کا سنگ میل قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید