• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بیوی کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے مجرم شوہر کو 24 سال قید کی سزا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت نے بیوی کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے مجرم شوہر ساجد کو مجموعی طور پر 24 سال قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے مجرم پر مجموعی طور پر 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

دورانِ سماعت پراسیکیوٹر عائشہ سعید نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کی ملزم سے 12 سال قبل شادی ہوئی تھی اور ان کے 3 بچے ہیں، شوہر سے لڑائی جھگڑے کے بعد خاتون میکے میں رہ رہی تھی۔

پراسیکیوٹر عائشہ سعید نے عدالت کو بتایا کہ ستمبر 2021ء میں مجرم نے سسرال جا کر بیوی پر تیزاب پھینک دیا تھا۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ استغاثہ مجرم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

واضح رہے کہ مجرم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید