خیبر کے علاقے لالہ چینہ کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی ہے جس میں پشاور کے علاقے چمکنی میں خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعیم، کریم اور نور نبی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک دہشت گرد نور نبی افغانستان کے علاقے ننگر ہار کا رہائشی تھا۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد نعیم اور کریم چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین اور 135 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا۔