سندھ حکومت اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے درمیان ایم نائن سپرہائی وے کی زمین پر تنازع پیدا ہو گیا ہے۔
این ایچ اے نے زمین کی قیمت ادا کرنے سے انکار کردیا، سندھ حکومت نے زمین دینے سے روک دیا۔
تنازع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت نے معاملہ حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ زمین کا تنازع 30 دن میں حل کیا جائے، عدالت نے متنازع زمین کا مشترکہ سروے کرنے کی ہدایت کر کے رپورٹ طلب کر لی۔
چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت کمیٹی نے زمین کی قیمت ادا کرنے کی سفارش کردی۔ این ایچ اے چیئرمین نے چیف سیکریٹری سندھ کو زمین منتقلی کے لیے خط لکھ دیا۔
ایم نائن سپر ہائی وے کو 4 سے 6 لین موٹروے میں توسیع دینے کی تیاری آخری مراحل میں ہے، ملائیشین کمپنی کے ساتھ معاہدے کی توسیع کی جا رہی ہے۔
سندھ حکومت نے 2012ء میں زمین کی الاٹمنٹ قیمت کی ادائیگی سے مشروط کی تھی۔
سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ این ایچ اے کے پاس زمین کی ادائیگی کے لیے فنڈز موجود نہیں۔