• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے: اعظم سواتی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بہت بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ ہوا ہے۔

اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس لیے ضروری ہے کہ حرمین شریفین ہمارے دل، دماغ اور جان سے بھی زیادہ قیمتی ہیں۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ملک کو آئین کے تابع بنایا جائے اور ملک کو آگے لے کر جایا جائے۔

پیکا ایکٹ مقدمہ، اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔

دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی نے کہا کہ متعلقہ سوشل میڈیا سے تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ اکاؤنٹ اعظم سواتی کا ہے۔

جس کے بعد عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 27 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید