سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں با اثر وڈیرے کے مبینہ بد ترین تشدد کا نشانہ بننے والی اونٹنی کو طبی امداد کے بعد مکمل علاج کے لیے کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمیل شاہ کے مطابق اونٹنی پر تشدد کر کے اس کی ٹانگ توڑنے کا واقعہ کندھرا کے صحرا میں پیش آیا جہاں تین ملزمان نے فصل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اونٹنی پر تشدد کیا اور کلہاڑیوں کے وار کر کے اونٹنی کی ٹانگ توڑ دی۔
پولیس نے اونٹنی کے مالک کی مدعیت میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس کیتے ہوئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کمیل شاہ کو اونٹنی کا علاج کروانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد اونٹنی کو فوری طور ہر کراچی روانہ کر دیا گیا ہے۔