• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے: حافظ نعیم الرحمان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کا خوف اور اچھا نظام چیزوں کو ٹھیک کرتا ہے۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کے عوام کے حق کی بات کرتے ہیں۔ زبان، قوم، قبیلے اور مسلک کی بنیاد پر بات نہیں کرتے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم کچھی کینال، بجلی، گیس سمیت بلوچستان کے دیگر مسائل کا ادراک رکھتے ہیں، عوام سے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے، اسلام کا نظام اقلیتوں کو سب سے زیادہ تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں تمام مسالک کے لوگ آسکتے ہیں، ہم تمام مسالک کا احترام کرتے ہوئےسب کو جماعت اسلامی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔ اسلام روشنی اور عدل کا دین ہے جس میں حق کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پروفیسر شکیل روشن کو جماعت اسلامی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہیں، جماعت اسلامی لوگوں کو جوڑتی ہے، بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ ہے، لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یورپ اور امریکا میں تحریک شروع ہوئی کہ فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہیے، امریکا اور اسرائیل نے نسل پرستی کی بنیاد پر مظاہرے کرانا شروع کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید