محکمہ جنگلی حیات خیبر پختون خوا نے بطخوں اور دیگر آبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کردی ہے۔
محکمہ جنگلی حیات خیبر پختونخوا نے 26-2025ء واٹر فاول ہنٹنگ سیزن کےلیے57 مقامات پر پرندوں کے شکار پر پابندی لگا دی ہے۔
آبی پرندوں کےشکار پر پابندی کا اطلاق 31 دسمبر 2025ء تک ہوگا۔
بشقر جھیل، دریائےسوات اور دیگر مقامات پر پرندوں کا شکار نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی محکمے کی جانب سے بتایا گیا کہ آبی پرندوں کے شکار پر پابندی کا مقصد حیاتیاتی تنوع کا تحفظ ہے۔
غیرقانونی طور پرآبی پرندوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
لائسنس کے حامل افراد کو آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہوگی۔
لائسنس رکھنے والوں کو روز 5 بطخوں اور آبی پرندوں سے زیادہ کے شکار کی اجازت نہیں ہوگی۔
پرندوں کی آبادی کی نگرانی محکمہ جنگلی حیات کا اسٹاف کرے گا۔