• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری کا کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ، نماز کی ادائیگی

—سوشل میڈیا ویڈیو گریب
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب

چین کے دورے پر گئے ہوئے صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کاشغر کی تاریخی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر صدرِ پاکستان کا استقبال کاشغر کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکریٹری یاوننگ اور امام میماتی جوبن نے کیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فنِ تعمیر کو سراہا۔

اعلامیے کے مطابق اس موقع پر صدر آصف زرداری کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ورثے پر بریفنگ دی گئی۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفراء بھی صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ تھے۔

قومی خبریں سے مزید