• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں جلال پور پیر والا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا

ملتان میں ایم 5 موٹروے پر پڑنے والا نیا شگاف پانی کے بہاؤ سے بڑھنے لگا۔

محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ شگاف کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے اردگرد پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، اس وقت موٹروے کے دونوں ٹریک کی 6 لین بہہ چکی ہیں۔

ملتان میں جلال پور پیر والا پر موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔

محکمہ انہار کا کہنا ہے کہ نیا شگاف پانی کے بہاؤ سے بڑھ رہا ہے، شگاف مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے ارد گرد پتھر ڈالنے کا کام جاری ہے، موٹروے پر پہلا شگاف جلالپور میں سکھر سے ملتان آنے والے ٹریک پر پڑا تھا، رات کو نیا شگاف ملتان سے سکھر جانے والے ٹریک پر پڑا ہے۔

اوچ شریف روڈ پر ڈالے جانے والے شگاف سے متاثر سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام بھی جاری ہے، ملتان سے جھانگڑہ تک موٹروے آج آٹھویں روز بھی بند ہے۔

قومی خبریں سے مزید