• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے، طاہر اشرفی

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ كسی گروہ، فرد يا جتھے کو جہاد کا اعلان کرنے کا حق نہیں ہے جس کو جہاد کا شوق ہے وہ فوج کو جوائن کرے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ پیغام پاکستان کا مقصد معاشرے میں امن، سلامتی اور اعتدال کو فروغ دینا ہے۔ ہمیں اپنے رویوں اور برداشت سے کام لینا ہوگا تاکہ سکھ، ہندو اور عیسائی مل کر بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان آئین پاکستان کے بعد مضبوط دستاویز ہے۔ ہمیں مل کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرنا ہے۔ کسی گروہ، فرد یا طاقت کو ماوارائے آئین و قانون اپنی مرضی ٹھونسنے کا اختیار نہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ جہاد کا مطلب بگاڑ دیا گیا ہے بے گناہوں کا قتل کرنے والوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔ جہاد ریاست کا حق ہے، وہ جہاد کرے گی۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو عدالت، قانون اور پولیس کے پاس جائے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں۔ 

قومی خبریں سے مزید