• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز زہرا بلوچ نے موناکو کیلئے بطور پاکستانی سفیر اسنادِ تقرری پیش کر دیں

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

پاکستان کی فرانس میں سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے موناکو کی ریاست کے لیے پاکستان کی سفیر کے طور پر اپنے اسنادِ تقرری پیش کر دیں۔

اسنادِ تقرری پیش کرنے کی تقریب 7 اکتوبر 2025ء کو شاہی محل موناکو میں منعقد ہوئی۔

شاہی محل پہنچنے پر سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پرنس ڈی موناکو کی کمپینی دے کارابینیئے (Compagnie des Carabiniers) کا معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں سیلون ڈیس گلاسیز میں لے جایا گیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی سفیر کے طور پر اپنی اسنادِِ تقرری حکمرانِ ریاستِ موناکو شہزادہ البرٹ دوم کو پیش کر دیں۔

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

اسنادِ تقرری پیش کرنے کے بعد سفیر بلوچ نے شہزادہ البرٹ دوم کو پاکستان کے صدر اور وزیرِاعظم کی جانب سے دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا کہ پاکستان اور موناکو کے درمیان دو طرفہ مکالمے اور تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے گارڈ آف آنر کا بھی معائنہ کیا۔

قومی خبریں سے مزید