پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، علی امین نے پارٹی ارکان اسمبلی کو پشاور میں رہنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر غلط بیانی کر رہے ہیں کہ ان کو استعفیٰ نہیں ملا، استعفیٰ گورنر ہاؤس میں جمع کروایا گیا جس کا ریکارڈ موجود ہے۔
ذرائع کے مطابق نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ علی امین میرے بڑے ہیں ان سے رہنمائی لوں گا۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد علی امین گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان پہنچ گئے، روانگی سے قبل وزیر اعلیٰ ہاؤس کے اسٹاف سے مصافحہ کیا اور شکریہ ادا کیا۔
گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ اب وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، اب اگر انہیں بانی پی ٹی آئی بھی کہیں گے تو وہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے، اب عام پارٹی ورکر کے طور پر کام کریں گے، مخالفین سیاسی کوشش کرکے دیکھ لیں، یہ خیبر پختونخوا حکومت نہیں گِرا سکتے۔