کراچی میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے نیٹ ورک کے دو مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔
انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئی کارروائی خفیہ اداروں کے تعاون سے عمل میں لائی گئی۔
گرفتار افراد حساس تنصیبات کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے منتقل کر رہے تھے، ملزمان سے موبائل فون اور مالی لین دین کے شواہد برآمد کیے گئے اور فارنزک جانچ کے دوران مزید ثبوت حاصل کر لیے۔
گرفتار افراد کے خلاف پیکا اور پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ڈیجیٹل قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی آن لائن کوشش کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
این سی سی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں، تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا۔