• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکولین فرنینڈس نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی آر منسوخ کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے 200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی آر منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جولائی میں 44 سالہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی200 کروڑ بھارتی روپے (جو پاکستانی روپوں میں ساڑھے 6 ارب سے زیادہ بنتے ہیں) کی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) ای ڈی کے کیس کو ختم کرنے کی درخواست دہلی ہائی کورٹ نے مسترد کردی تھی۔ 

اداکارہ نے عدالت سے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کیس مبینہ فراڈیے سکھیش چندرشیکھر سے جُڑا ہوا ہے، جس پر بھاری مالی دھوکا دہی کا الزام ہے۔

رواں سال جولائی میں درخواست میں 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ سکیش کے جال میں پھنس گئیں اور انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اُن کے قبضے میں کسی جُرم کی رقم یا اثاثے نہیں پائے گئے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید