• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ ہیروئین جیکولین فرنینڈس کی مشکلات میں اضافہ

کراچی( رپورٹ/ اختر علی اختر)بالی وڈ کی سپرہٹ فلم کِک،ہاؤس فل، جڑواں، ریس اور دیگر فلموں سے شہرت حاصل کرنیوالی ہیروئین جیکولین فرنینڈس کی200کروڑ بھارتی روپے (جو پاکستانی روپوں میں ساڑھے چھ ارب سے زیادہ بنتے ہیں) کی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) ای ڈی کیس ختم کرنے کی درخواست عدالت نے مسترد کر دی ۔ دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی اُس درخواست کو مسترد کر دیا ہے، جس میں انہوں نے 200 کروڑ بھارتی روپے (جوپاکستانی روپوں میں ساڑھے چھ ارب سے زیادہ بنتے ہیں) کے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ یہ کیس مبینہ فراڈیے سکھیش چندرشیکھر سے جُڑا ہوا ہے، جس پر بھاری مالی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ درخواست میں 200 کروڑ روپے(جوپاکستانی روپوں میں ساڑھے چھ ارب سے زیادہ بنتے ہیں) کے منی لانڈرنگ کیس کو چیلنج کیا گیا، جو مبینہ فراڈیے سکیش چندر شیکھر سے جُڑا ہوا ہے۔ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ سکیش کے جال میں پھنس گئیں اور انہوں نے منی لانڈرنگ نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت اُن کے قبضے میں کسی جُرم کی رقم یا اثاثے نہیں پائے گئے۔ جمعرات کے روز دہلی ہائی کورٹ نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی اُس درخواست کو مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت دائر شکایت کو چیلنج کیا تھا۔جیکولین نے 200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی کی جانب سے درج کی گئی شکایت اور دوسرے ضمنی چارج شیٹ کو منسوخ کروانے کی اپیل کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید