• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری، مزید سامان روانہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور مزید سامان متاثرہ اضلاع کو بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق خانیوال کے متاثرین کے لیے پی ڈی ایم اے پنجاب کو ایک ہزار خیمے فراہم کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 13 ٹرکوں پر 670 خیمے روانہ کیے گئے، این ڈی ایم اے کے اسلام آباد ویئر ہاؤس سے بھی 5 ٹرکوں کے ذریعے 330 خیمے خانیوال روانہ کیے گئے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں کمبل، خیمے، مچھر دانیاں، واٹر فلٹریشن پلانٹ، رضائیاں، فولڈنگ بیڈز اور 17 کشتیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے اب تک پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 36 ہزار خیمے فراہم کرچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید