• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں، ریسکیو حکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ایم نائن میمن گوٹھ سے 3 خواجہ سراؤں کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق تینوں خواجہ سراؤں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے، لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ تینوں خواجہ سراؤں سے کوئی شناختی دستاویزات نہیں ملیں، تینوں مقتولین کو سر، سینے اور ہاتھوں پر گولیاں لگی ہیں۔

پولیس کے مطابق بظاہر لگتا ہے کہ تینوں افراد سڑک کنارے لفٹ لینے کے لیے کھڑے تھے، ممکنہ طور پر ملزم نے تینوں افراد پر فائرنگ کی اور قتل کر کے فرار ہوگیا، تمام پہلوؤں پر تحقیقات کر رہے ہیں، جائے وقوعہ ویران جگہ ہے۔

قاتلوں کی گرفتاری کے احکامات جاری

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لے کر آئی جی پولیس کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ خواجہ سراؤں کے قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے، خواجہ سرا معاشرے کا وہ مظلوم طبقہ ہے جسے ہم سب نے عزت اور احترام دینا ہے، ریاست کسی بھی مظلوم اور معصوم شہری کا قتل برداشت نہیں کرے گی۔



قومی خبریں سے مزید