وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چارسدہ روڈ پر ماڈل میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر چھاپہ مارا ہے اور 8 ماہ سے پراسیسنگ پلانٹ بند رہنے پر اظہارِ برہمی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے 15 اکتوبر تک پراسیسنگ پلانٹ اور ٹریننگ سینٹر کو فعال بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ٹریننگ سینٹر میں رجسٹریشن کا عمل جلد شروع کیا جائے، ٹریننگ سینٹر میں قائم ماڈل میٹ شاپ کو بھی فعال بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع میں بھی جدید میٹ پراسیسنگ پلانٹس لگانے پر کام کیا جائے، ماڈل پلانٹس لگانے کے لیے نجی سرمایہ کاری کو راغب کیا جائے۔