• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا روس پر سخت پابندیاں لگائے: زیلینسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا ہے کہ امریکا روس پر سخت پابندیاں لگائے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے یورپی یونین کی جانب سے روس پر لگنے والی نئی پابندیوں کے بعد اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا روس کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرے گا۔

صدر زیلینسکی نے کہا کہ میں یورپی یونین کا روس کے خلاف لگائی جانے والی پابندیوں پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی پابندیوں کے اس نئے پیکج میں ہماری تجاویز پر دھیان دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب مجھے امید ہے کہ امریکا بھی روس کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید