• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اگر ہم جمہوریت اور پارلیمان پر یقین رکھتے ہیں تو فیصلہ کرنا ہوگا کہ معاملہ کونسل میں حل کرنا ہے یا عدالت لے کر جانا ہے، سیف الدین صاحب نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمانی سیاست نہیں عدالت جائیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ اجلاس میں ان کے سامنے ہم نے ٹیکس بڑھانے کی منظوری لی، آپ کے روڑے اٹکانے کے باوجود ہم کام کر رہے ہیں۔

مئیر کراچی نے کہا کہ دہشت گردی سے شہر کو صاف کیا ہے، منافقت کو بھی شہر سے صاف کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ جو تم کرو وہ ٹھیک ہے، جو ہم کریں وہ غلط۔

انہوں نے کہا کہ ناظم آباد اور نیو کراچی والوں کو آزاد کرواؤ نکمے پن سے، فلسطین کو آزاد کرانے سے پہلے ٹاؤنز کو آزاد کرواؤ منافقت سے، ان کو ملنے والے چندے کا حساب ہونا چاہیے۔

مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات ہمارا شریف آدمی ہے وہ نہیں کہتا میری تختی لگاؤ، یہ خود کام نہیں کرتے دوسرا کرتا ہے اس کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید