• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے ایوان میں اظہار خیال کیا اور کہا کہ ان کے پاس اطلاعات آئی تھیں تو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اُس تصویر کا بھی فارنزک کرلیا ہے، بعد میں اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔

صوبائی اسمبلی اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے پشتون روایتی پگڑی پہن کر شرکت کی۔

اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے بھی پشتون روایتی پگڑی پہنے اجلاس کی صدارت کی، اس دوران کیچ اور دیگر مقامات پر دھماکوں کے شہدا ء کےلیے فاتحہ خوانی کی۔

قومی خبریں سے مزید