کراچی وسطی کے علاقے گلبرگ میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہری نے ایک خاتون کو 3 روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے جبکہ دونوں خواتین کی تصاویر دیگر تھانوں کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔