• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت اور تعاون کو سراہا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے نبھانے میں پیش رفت کر رہا ہے، پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت اجاگر کی۔

کرسٹالینا جارجیوا نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کے لیے وزیراعظم کے عزم کی تعریف بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید