امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل مال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنسی جرائم میں ملوث جیفری ایپسٹین کا متنازع مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیشنل مال میں نصب کیے گئے مجسمے میں دونوں کو ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مجسمے کے نیچے درج تحریر میں دونوں کی قریبی دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
نیشنل پارک سروس کے جاری کردہ اجازت نامے کے مطابق یہ کانسی کا مجسمہ اتوار کی شب تک وہاں موجود رہے گا تاہم مجسمہ ساز کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔