• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، جس کے بعد  غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے۔

کراچی میں ضلع غربی یوسی ون پولنگ اسٹیشن 9 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  پیپلزپارٹی کی شہنیلا عامر 53 ووٹ لے کر آگے،  ٹی ایل پی امیدوار محمد علی 51 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عامر حیات کو 21 ووٹس ملے۔

سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات آج ہوئے، جس میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوئی، پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔

سکھر، خیرپور، گھوٹکی، حیدر آباد، مٹیاری، جامشورو میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے، دادو، بدین، ٹھٹہ، میرپور خاص میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہوئی۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔

قومی خبریں سے مزید