جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وزیراعظم پاکستان کے نمائندوں میں مذاکرات ہوئے۔
مظفرآباد سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری مذاکرات میں شامل ہیں۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں ہر ڈویژن سے کمیٹی کے 3 ممبران شامل ہیں۔
مذاکرات میں آزاد کشمیر حکومت کی نمائندگی بھی موجود ہے۔
اہم وفاقی اداروں اور حکومت آزاد کشمیر کے افسران بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔