• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان کے علاقے جلالپور پیر والا میں سیلاب میں ڈوبے مزید 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق ایک لاش بستی شیخ اسماعیل کے بند کے پاس سے جبکہ دوسری دراب پور سے ملی ہے۔

جلالپور پیر والا میں سیلاب سے اب تک 5 لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ تین روز قبل کشتی الٹنے اور سیلابی پانی میں ڈوب کر 3 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوا تھا۔

سیت پور سے علی پور سیلاب متاثرین کو لے جانے والی کشتی اچانک تیز بہاؤ کے باعث الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 8 افراد دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے۔ 

مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے 7 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

حادثے کے بعد 16 سالہ نوجوان دائم ولد خواجہ حسنین لاپتہ تھا، جس کی تلاش ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں کی جانب سے جاری تھی۔ 

دوسری جانب چک 81 ایم کی رہائشی 18 سالہ صنعم بی بی اور رانی مائی سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی تھیں جن کی نعشوں کو ریسکیو 1122نے مکینوں کی مدد سے باہر نکالا تھا۔

قومی خبریں سے مزید