وزیرِ اعظم شہباز شریف کی نیویارک میں چینی ہم منصب لی چیانگ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف نیویارک میں موجود ہیں۔
چین کے وزیرِ اعظم کی سربراہی میں عالمی ترقیاتی اقدام کے موضوع پر اجلاس ہوا، جس میں شہبا ز شریف نے شرکت کی۔
اس موقع پر شہباز شریف اور لی چیانگ کی ملاقات میں غیر رسمی گفتگو ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اجلاس میں موجود یو این کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی ہے۔