• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارم 47 کی حکومت چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں بھی برداشت نہیں کر پا رہی ہے: مصطفی نواز کھوکھر

اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر—فائل فوٹو
اپوزیشن رہنما مصطفی نواز کھوکھر—فائل فوٹو

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ فارم 47 کی حکومت چھوٹی چھوٹی سرگرمیاں بھی برداشت نہیں کر پا رہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد صرف مشاورت ہے، کوئی جلسہ یا کنونشن نہیں کر  رہے۔

اپوزیشن رہنما نے کہا کہ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور وفاقی  دارالحکومت میں آئین کی پامالی افسوسناک ہے۔

مصطفی نواز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کا دباؤ وکلاء کو کانفرنس نہ کرنے کا پیغام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری حکومتوں سے ایسے اقدامات کی توقع نہیں تھی۔

قومی خبریں سے مزید