وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ہی ساڑھے 9 کروڑ روپےخرچ کر ڈالے۔
اراکین اسمبلی میں3، 3 لاکھ روپے، یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور ضلعی تنظیموں کو 2، 2 لاکھ روپے دیے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کیلئے دیگر صوبوں کے 3 ہزار سے زیادہ کارکنوں کیلئے رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ ہوٹلوں میں3 دن کیلئے 80 کمرے بک کر لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے جیو نیوز کو بتایا کہ جلسہ ہے تو اس پر پیسے تو خرچ ہوں گے۔