وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے فیصلہ کن کردار ادا کیا، امریکی صدر نے ہی سیریز فائر کروایا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جنگ کی وجہ سے جوحالات بنے ان سے پاک امریکا تعلقات میں خوشگوارموڑ آیا، ڈونلڈ ٹرمپ کی امن کی کوششوں کی وجہ سے انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔