کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو کے ذرائع کے مطابق فائرنگ سے لڑکی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 20 میں پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی، لڑکی ایک طرف گردن جھکائے بیٹھی تھی، سمجھے کہ سو گئی، تقریب کے بعد بیٹی کو اٹھانے کی کوشش کی تو وہ گر گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا یا حادثاتی طورپر گولی لگی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کی گولیوں کے کچھ خول ملے ہیں، واقعے سے متعلق اہل خانہ متضاد بیان دے رہے ہیں، پوسٹ مارٹم کروایا جا رہا ہے، جَلد حقائق سامنے آجائیں گے۔