• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوران تاریخی مثبت رجحان دیکھا گیا۔

بازارِ حصص میں 100 انڈیکس کے کاروبار ی ہفتے کا اختتام ایک لاکھ 62 ہزار 257 پوانٹس پر ہوا۔

کاروباری ہفتے میں ہنڈریڈ انڈیکس 5176 پوائنٹس کے بینڈ میں بھی رہا۔

100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 422 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 57 ہزار 245 پوائنٹس رہی۔

حصص بازار میں ایک ہفتے میں 8.35 ارب شیئرز کے سودے 300 ارب روپے میں طے ہوئے جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 468 ارب روپے اضافے سے 19 ہزار 42 ارب روپے ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید